ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «کل العراق» کے مطابق سیدعمار حکیم اور بغداد میں ایرانی سفیر حسن دانائی فر میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
سیدعمار الحکیم نے ملاقات میں کہا: ایرانی اور عراقی حکام میں ملاقات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں اضافہ ہوگا اور ترقی کے مواقع میسر ہوں گے
دونوں اعلی حکام میں یوم چہلم امام حسین (ع) کے پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی اور مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا
داعش سے مقابلہ اور بین الاقوامی الائنس کے موضوعات بھی زیر غور آئے اور قانونی دائرے میں دہشت گردوں کے خاتمے پر زور دیا گیا
عمار الحکیم نے «بیجی»، «جرفالصخر» اور «آمرلی» میں عراقی فورسسز کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام اور فورسسز داعش کو شکست دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں
ایرانی سفیر نے دہشت گردی کے مقابلے میں ایران کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں عوامی اور فورسسز کی کامیابیاں قابل قدر ہیں۔